ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر سامنے آنے والے نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہے۔
الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے 293 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں ۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 144 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہے جبکہ 129 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 10، مسلم لیگ ق کو 8 جبکہ تحریک لبیک اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست ملی۔
