Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آر آئی یو جے کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک ، جنرل سیکریٹری آصف بشیر چودھری ، فنانس سیکریٹری ندیم چودھری،نائب صدور بشیر عثمانی ، عمار برلاس، ایگزیکٹو باڈی اراکین کامران چوہدری، رانا فرحان اسلم و دیگر کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اظہار رائے اور آزادی صحافت پر قدغن کی ہم نے ہمیشہ مخالفت کی، پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، ہماری جماعت آزادی صحافت کی علمبردار رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ خواہش ہے اتفاق رائے سے ایسی حکومت بنائیں جس سے سیاسی استحکام آئے، اس کے بغیر بننے والی حکومت عوامی مسائل حل نہیں کرسکے گی۔

متعلقہ خبریں