Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو انتباہ جاری کر دیا

عمان میں موسلادھار تیز بارشوں کی پیش گوئی پیش نظر متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق مسقط میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے عمان میں اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سلطنت کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے محتاط رہیں۔

کچھ خلیجی ممالک میں موسم کی صورتحال غیر مستحکم ہے اور حکام نے رہائشیوں کے لئے موسم ی الرٹ جاری کیا ہے۔

سفارت خانے نے کہا کہ ہنگامی صورت حال میں شہریوں کو حکام کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں 0097180024 یا 0097180044444 کال کرنی ہوگی۔

بحیرہ عمان کے ساحلی علاقوں، جنوبی البطینہ، مسقط، شمالی الشرقیہ، جنوب الشرقیہ اور پہاڑ حجر کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

گزشتہ روز عمان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

اتھارٹی نے رہائشیوں کو سمندرکی لہروں کی اونچائی کے بارے میں بھی متنبہ کیا ہے جو اس وقت معتدل سے سخت ہیں اور مسندم اور بحیرہ عمان کے ساحلوں پر 1.5 سے 3.5 میٹر تک بڑھ رہی ہیں۔

تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے بادل اس علاقے کو گھیرے ہوئے ہیں۔ عمان کے دیگر حصوں میں بھی رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آج دھند میں اضافہ اور حد نگاہ کم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں