Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ پنجاب میں مضبوط حکومت قائم کرےگی ،اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں مضبوط حکومت قائم کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کا اجلاس جاری رہا جس میں نوازشریف کی سربراہی میں بات چیت ہوئی، انتخابی نتائج پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹھا میٹھا کھا جائیں لیکن کڑوا کڑوا تھو کردیں کچھ پٹیشن دائر کی گئی ہیں کہ ایک جماعت کو تحفظات ہیں، اگر آپ کے تحفظات ہیں تو کے پی میں خوشیاں منا رہے ہیں لیکن پنجاب میں شکست ہوئی تو توقعات کچھ اور تھیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ووٹ نے فیصلہ سنا دیا جہاں سے مینڈیٹ ملا وہاں احترام کرتے ہیں ، ملک میں عدالتی نظام ہے اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے لے جائیں گے اگر کوئی اور جاتا ہے تو پورا تحفظ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ سے سات حلقہ اپنی اتحادیوں کے لئے چھوڑے جس میں ق لیگ اور آئی پی پی بھی تھی، آزاد امیدواروں کی پچیس سے زائد تعداد ہے ن لیگ سنگل پارٹی کو پنجاب میں اکثریت 160تک تعداد ہوجائے گی

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکز میں اس وقت کے نتائج قوم کے سامنے ہے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ریاست کو بچائیں گے، عام آدمی کے زخموں پر مرہم رکھیں گے نوازشریف ویژن کے مطابق سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں مشاورت کے بعد مرکز کا فیصلہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی سنگل پارٹی کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں شراکتی حکومت آئے گی تو ہم چاہتے ہیں مضبوط اتحاد بنے سب اکائیوں کو ساتھ مل کر خوشحالی کا سفر کریں، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کااعلان ن لیگ کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کا خیر سگالی کا دورہ رہا ہے باقی گفتگو ایک دو روز بعد میں ہوگی ، وفاق میں گراؤنڈ ریالٹی کے بعد حکومت قائم ہوگی، اگر اشتراک یا مخلوط حکومت بنانے سے مرکز مضبوط ہوتا ہے صوبائی جماعتیں بھی حکومت میں آتی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی منفی نہیں ہوتا لیکن جو سیاسی جماعتیں انتہا پسندانہ یا متشددانہ یا جھوٹ پر سیاست نہیں کرتی ان سے مثبت بات ہی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version