Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل مسجد پاکستان کی خوبصورت مساجد میں سے ہے،گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیصل مسجد پاکستان کی خوبصورت مساجد میں سے ہے۔

نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سعودی سفیر ڈاکٹر نواف المالکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر کے ساتھ فیصل مسجد کا دورہ کیا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ فیصل مسجد پاکستان کی خوبصورت مساجد میں سے ہے، فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر سعودی سفیر نے فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر ڈاکٹر نواف المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے فیصل مسجد پاکستانیوں کے لئے تحفہ تھا، فیصل مسجد کی تزئین و آرائش  کے لئے سعودی حکومت  بھرپور کردارادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version