نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔
Israel's recent bombing and offensive in Rafah is deplorable and a grave violation of international law and human rights. Pakistan condemns these acts of violence against innocent Palestinians and calls for an immediate ceasefire. The world cannot afford to look away.
— Jalil Abbas Jilani (@JalilJilani) February 13, 2024
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کی حالیہ بمباری اور جارحیت قابل افسوس ہے، پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت عالمی عدالت انصاف کی تجویز کردہ عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے، اس جارحیت سے غزہ میں انسانی تباہی میں مزید اضافہ ہوگا۔
