Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر اور اردن کے شاہ کی ملاقات، غزہ میں جنگ بندی پر زور

واشنگٹن: امریکی صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت اور کوششوں پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی اُردن کے شاہ عبداللہ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت اور کوششوں پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں اور رفح میں اسرائیلی حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش پر گفتکو کی۔

اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر پرجنگ بندی کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ’’ہمیں اب دیرپا جنگ بندی کی ضرورت ہے، یہ جنگ اب ختم ہونی چاہیے، بائیڈن انتظامیہ اس تنازعہ سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے‘‘۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تمام کلیدی عناصر ایک میز پر موجود ہیں لیکن ابھی کچھ خلا باقی ہے تاہم امریکہ غزہ میں کم از کم چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں