Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج

امریکہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج  ہوکر رہ گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ متعدد پروازیں  بھی منسوخ کردی گئیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک میں 7 انچ تک برفباری متوقع ہے جبکہ شمال مغربی علاقوں میں 12 انچ تک برفباری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پنسلوانیا میں 6 سے 10 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی ورجینیا سے نیو انگلینڈ  تک طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔

متعلقہ خبریں