Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سے کامران ٹیسوری کی ملاقات

جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا سےگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ انتخابی نتائج پیپلز پارٹی نےخریدے ہیں، ہمارا احتجاج اور دھرنا انتخابی نتائج اور دھاندلی کےخلاف ہے۔

جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ فوج وفاق کےاستحکام کی علامت ہے، ہمارا احتجاج کسی ادارے کےخلاف نہیں الیکشن بیچےجانے پر ہے،16 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کو آپ کے  سیاسی تجربے کی ضرورت ہے، سندھ اور ملکی سیاست کو پیرپگارا کی دانش مندانہ سوچ کی ضرورت ہے،چاہتا ہوں آپ ملکی ، معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے آگے بڑھیں اور رہنمائی فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version