امریکی شہر کنساس میں سپر باؤل پریڈ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سپر باؤل پریڈ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 9 بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ ہوتے ہی وہاں بھگدڑ مچ گئی،جان بچاکر بھاگنے والوں میں شہر کے میئر اور ان کی فیملی بھی شامل تھی۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سےآٹھ شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے جان بچالی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں نو بچے بھی شامل ہیں تاہم وہ شدید نوعیت کے نہیں ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کا امکان ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔




















