Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیول چیف کا مشق سی اسپارک میں بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مشق سی اسپارک میں بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا جس کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

 

اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں، جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کے بےلوث لگن اورعزم کو سراہا اور کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

پاک بحریہ جنگی مشق سی اسپارک 2024 کے دوران بھارتی بحریہ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

بھارتی بحریہ خفیہ طور پر پاکستان نیوی کے آپریشنز پر نظر رکھنے کی کوشش کر رہی تھی، پاکستان نیوی نے بھارتی جنگی جہاز، آبدوز اور طیارے کا سراغ لگایا۔

پاکستان نیوی نے اپنے پلانز کی حفاظت کے مناسب اقدامات کئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version