Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیوٹیک یونیورسٹی اور نیشنل آئیڈیا بینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری آخری آخری تقاریر میں سے ہے، اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دلوانے  کے  کوشش کی، ہماری حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشن کا آئیڈیا دیا لیکن اس کو مسترد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے زرعی پرچی کے ساتھ کمپولیوٹر پر ووٹ شمار کرنے کا بھی آپشن تھا، آج پورے ملک میں انتخابی نتائج پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور اگر ای او ایم ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم میرے دل کے بہت قریب تھے، یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیاز کے کارخانے ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میرا احستاب سے اعتماد اور امید ختم ہوچکی ہے، پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں، جب قومیں بھٹکتی ہے تو لیڈرشپ کو سامنے آکر قوم کی رہ نمائی کرنی چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سو فیصد بچے اسکولز میں ہیں، آج پاکستان میں ہر شعبہ پر ایلیٹ کلاس کا قبضہ ہے، غیرب نہیں یہ کلاس پیسہ کماتا ہے جبکہ اگر ایلیٹ کلاس کا قبضہ سیاست پر ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایلیٹ کلاس ملک کو آگے لے جانے کے کئے اپنا کردار ادا نہیں کر رہی، ملک کو متحدہ کرنا ضروری ہے لیکن اتحاد کے بغیر کچھ ممکمن نہیں ہے، اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ بہترین نظام کے لیے لیڈرشپ میں مشاورت، تجارت اور ملکی ترقی کا جزبہ ہونا چاہیے، سقراط کو بھی اس کی سوچ کے باعث دو آپشن دیئے گئے، سقراط کو کہا گیا کہ ملک چھوڑوں یا زہر پی لو ، سقراط نے ملک چھوڑنے کے بجائے زہر پی لیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version