فرانسیسی صدر نے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کردی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو فون کرکے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے رفح میں پناہ لیے لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کردی۔
اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ رفح آپریشن عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔
ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا رفح آپریشن سے بڑے پیمانے پر انسانی تباہی اور جبری بےدخلی ہوگی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔
