بھارت کے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے 67 آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپاٹ پروفائلنگ کی بنیاد پر حکام نے اس شخص کو گرفتار کیا جو خلیجی ملک سے آیا تھا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹمز نے 67 آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
کسٹمز کے ترجمان نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اسپاٹ پروفائلنگ کی بنیاد پر حکام نے اس شخص کو گرفتار کیا جو خلیجی ملک سے آیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔




















