پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے لاہور میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سج گیا ہے، ایونٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 9 کے دلچسپ میچز دیکھنے کے لیے شائقین بے تاب ہیں، قذافی اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا ہے، جبکہ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی آج رات گئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کی گرینڈ افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی اواو پی سی بی سلمان نصیرکی افتتاحی تقریب کے انتظامات کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔
محسن نقوی نےاسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی سہولت کےانتظامات کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور شائقین کرکٹ افتتاحی تقریب سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے اور اسے مزید اوپر لے کر جانا ہے۔
