Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان عبوری نائب وزیر خارجہ کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان عبوری نائب وزیر خارجہ کے بیان پر اپنا ردعمل بیان کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے بارے میں مفاد پر مبنی، خیالی دعوے حقیقت تبدیل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دعوؤں سے جغرافیہ اوربین الاقوامی قانون پر مبنی حقائق بدلے نہیں جا سکتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان وزیر عوامی توجہ ہٹانے کی بجائے پاکستان  کے سیکیورٹی خدشات دور کریں، پاکستان پاک افغان سرحد پر بین الریاستی تعلقات کی روایات پرقائم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں، اشیاء کی نقل وحرکت کو ریگولیٹ کرنے کے عزم پر کاربند ہے اور پاکستان اس ضمن میں مناسب اقدامات کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version