Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کین ولیمسن نے 32ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کر کے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

کین ولیمسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 32ویں سنچری اسکور کرکے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ  میچ کی چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز  میں تاریخی فتح  دلوائی  بلکہ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ (5) سنچریز بنانے کا یونس خان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

کین ولیمسن نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا سب سے کم ٹیسٹ اننگز میں 32 سنچریز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ اسٹیو اسمتھ نے یہ کارنامہ 174 اننگز میں انجام دیا تھا جبکہ ولیمسن نے 32 سنچریز بنانے کے لیے 172 اننگز  کا سہارا لیا۔

کین ولیمسن  نے گزشتہ 7 ٹیسٹ میچز میں 7 سنچریز اسکور کی ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز میں صرف تین کھلاڑی 30 یا اس سے زائد ٹیسٹ سنچریز اسکور کرسکے ہیں۔

کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ 32،32 سنچریز کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ جو روٹ  کی 30 سنچریز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version