چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازکووزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پرسیکیورٹی فراہم کردی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پولیس کے 4 سکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا، مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مریم نوازکو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی، جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

















