پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے لاہور میں ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا افتتاحی میچ آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور دو بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کا افتتاحی میچ رات 8 بجے جبکہ باقی میچز 7:30 بجے کھیلے جائیں گے۔ جس دن ڈبل ہیڈر یعنی دو میچز کھیلے جائیں گے اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل کا رواں ایڈیشن 18مارچ تک جاری رہے گا جس دوران 11 یا 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز بھی ہوجائے گا۔
رمضان المبارک میں رات میں کھیلے جانے والے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ شائقین روزہ افطار اور نماز کے بعد آرام سے گراؤنڈ پہنچ سکیں۔
