Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راجکوٹ ٹیسٹ: ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری  ٹیسٹ میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی 500ویں وکٹ حاصل کرنے والے ایشون  مبینہ طور پر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے  کی وجہ سے  میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے پریس ریلیز میں کہا کہ  بی سی سی آئی چیمپئن کرکٹر اور ان کے خاندان کے لیے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔کھلاڑیوں اور ان کے چاہنے والوں کی صحت اور تندرستی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بورڈ ایشون اور ان کے خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہے کیونکہ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ بورڈ اور ٹیم ایشون کسی بھی قسم کی ضروری مدد فراہم کرنا جاری رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے رابطے میں رہیں گے۔ ٹیم انڈیا اس حساس دور میں شائقین اور میڈیا کی سمجھ اور ہمدردی کی تعریف کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایشون اس ٹیسٹ میچ میں زیک کرولی کی وکٹ حاصل کرکے 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے نویں بولر بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version