بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق رواں ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی 500ویں وکٹ حاصل کرنے والے ایشون مبینہ طور پر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے پریس ریلیز میں کہا کہ بی سی سی آئی چیمپئن کرکٹر اور ان کے خاندان کے لیے دلی ہمدردی رکھتا ہے۔کھلاڑیوں اور ان کے چاہنے والوں کی صحت اور تندرستی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بورڈ ایشون اور ان کے خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہے کیونکہ وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ بورڈ اور ٹیم ایشون کسی بھی قسم کی ضروری مدد فراہم کرنا جاری رکھیں گے اور ضرورت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے رابطے میں رہیں گے۔ ٹیم انڈیا اس حساس دور میں شائقین اور میڈیا کی سمجھ اور ہمدردی کی تعریف کرتی ہے۔
R Ashwin withdraws from the 3rd India-England Test due to family emergency.
In these challenging times, the Board of Control for Cricket in India (BCCI) and the team fully supports Ashwin.https://t.co/U2E19OfkGR
— BCCI (@BCCI) February 16, 2024
واضح رہے کہ ایشون اس ٹیسٹ میچ میں زیک کرولی کی وکٹ حاصل کرکے 500 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے نویں بولر بن گئے ہیں۔
