ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ کا انعقاد 17 فروری 2024 سے دوحہ میں ہونے جارہا ہے۔
ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ 17 فروری 2024 سے 23 فروری 2024 تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی جائے گی۔
ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں 17 ممالک کے 40 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جب کہ ایونٹ میں ایران کے عامر سرگوش اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے ہیں۔
کھلاڑیوں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں 5 کھلاڑی شامل ہیں۔
اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے محمد نسیم اختر کا مقابلہ قطر کے خامس الوبایدلی سے ہوگا۔
