Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت، آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

فیکٹری میں رکھا آتش گیر مادہ پھٹنے سے پورے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دھماکے سے پورا صنعتی یونٹ تباہ ہوگیا ہے۔

تامل ناڈو کے ویرودھ نگر ضلع میں پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

حکام کے مطابق ایمبولینسیں بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور واقعے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں