حکومت پنجاب سے تمام ڈویژنز کے کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمشنرز بتائیں گے کہ انتخابات کے انعقاد میں ان کا حقیقی رول کیا ہوتا ہے۔
پنجاب کے کمشنرز بتائیں گے کہ کیا وہ دھاندلی کروا سکتے ہیں؟
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے کمشنرز بیان جاری کرینگے، اور تمام ڈویژن کے کمشنرز بیان میں الیکشن عمل سے اپنے تعلق کی وضاحت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو کمشنرز بتائیں گے کہ انتخابات میں ان کا کتنا کردار ہوتا ہے اور بتائیں گے کیا انتظامی کردارادا کرنے والا افسر دھاندلی کروا سکتا ہے یا نہیں۔
