Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برازیلین صدر نے اسرائیل کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی

برازیلین صدر لولا دا سیلوا نے اسرائیل کو ہٹلر سے  تشبیہ دے دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  برازیلی صدر لو لا دا سیلوا نے افریقی یونین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا اندھا دھند قتل عام نسل کشی ہے۔

لو لا دا سیلوا کا کہنا تھا کہ  اسرائیل اس وقت غزہ میں ہٹلر کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  غزہ جنگ سپاہیوں کی سپاہیوں کے خلاف جنگ نہیں بلکہ انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی عورتوں اور بچوں کے خلاف جنگ ہے۔

 برازیلین صدر نے مزید کہا کہ  دنیا جو اس وقت دیکھ رہی ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ غزہ کی وحشیانہ جنگ میں عورتوں  اوربچوں کو نشانہ بنایا گیا۔یہ ویسی صورتحال ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version