Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حفیظ کا بابر اور رضوان کو واضح پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو واضح پیغام دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے ’’انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران بابر اعظم کو ٹیم کی ضروریات کے مطابق کردار ادا کرنے کی ترغیب دی‘‘۔

محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو یاد دلایا کہ وہ اکیلے نہیں کھیل رہے بلکہ ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’’مجھے بابر اعظم کو سمجھانے میں پورے دو ماہ لگے کہ آپ کو پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اور آپ پہلے نہیں ہیں جو ایسا کررہے ہیں‘‘۔

سابق ڈائریکٹر کہتے ہیں ’’بابر اور رضوان ایک عظیم اور شاندار کھلاڑی ہیں جو اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن آپ پوری ٹیم نہیں ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہمیں ایک ٹیم تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ بابر تیسرے نمبر پر آئیں کیونکہ وہ ون ڈے میں بھی یہ کردار ادا کرتے رہے ہیں‘‘۔

محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ’’بابر اعظم کا شکریہ کہ انہوں نے میری بات مانی اور پاکستان کے لیے نمبر 3 پر کھیلے جب کہ میرے خیال میں یہ ان کے آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے‘‘۔

واضح رہے کہ بابر اعظم دو سال سے زائد عرصے سے محمد رضوان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں اوپپننگ کررہے ہیں لیکن ٹیم ڈائریکٹر نے انہیں تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر بھی بیٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version