Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوموں کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے منسلک ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے منسلک ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر میں محنت اور تسلسل کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبوں میں مہارت وقت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی نوجوانوں کی ترقی سے منسلک ہے، نوجوانوں کی کامیابی قومی اثاثہ ہے اس لئے نوجوان عصر حاضر میں ترقی اور کامیابی کے لئے جدید علوم اور فنون سے آگاہی حاصل کریں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں ترقی اور کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ جدید علوم اور فنون سے آگاہی حاصل کی جائے ، نجی شعبے کے تعاون سے ہی تعلیمی میدان میں کامیابی کا حصول ممکن ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کا طالب علم کل کا رہنما ہے لہذا اسے لیڈر والی خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے، سوشل میڈیا پر جھوٹ اور گمراہ کن اطلاعات پر ردعمل دینے کی بجائے تحقیق کے عمل کو یقینی بنائیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن بارے عالمی اداروں کے حقیقی اعداد وشمار اور حقائق جاننے کے بعد ردعمل دینا چاہیے، کرپشن کے خلاف زبانی دعوے کرنے والوں اور عملی اقدامات کرنے والوں کا تعین کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version