Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

چین نے کامیاب پر امن انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چینی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پاکستان کے عام انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کئے گئے، پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے، چین آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پر امید ہے کہ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایک قریبی اور دوست ہمسایہ کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔ پاکستان کی متعلقہ جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گی‘۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔

چینی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version