Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان میں تودہ گرنے سے 25 افراد جاں بحق

افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد تودہ گرنے سے 25 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں شدید بارشوں اور برفباری کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان کی ڈیزاسٹر منسٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس واقعے میں تقریباً 15 سے 20 گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ خراب موسم امدادی ٹیموں کی کارروائی میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے جدید آلات، اوزار اور سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں