Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فوج کی کھانے کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، درجنوں زخمی

 اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کھانا حاصل کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری شمالی غزہ میں ایک امدادی ٹرک سے کھانا حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ فائرنگ سے متعدد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی ترسیل کے راستے بند کردیے گئے تھے اور پھر وہاں سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ہزاروں فلسطینی جمع ہیں اور بدترین فائرنگ اور دھواں چھوڑنے والے بم کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا جب کہ وہاں موجود ایک عینی شاہد نے اس سارے منظر کو ریکارڈ بھی کیا جو انہوں نے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ وائرل ویڈیو میں جس میں ایک شہری کو سر پر زخم لگے زمین پر لیٹے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

دوسری جناب خبرایجنسی وفا نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کا حملہ بلااشتعال تھا۔

متعلقہ خبریں