Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی شہزادے نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

برطانوی شہزادے ولیم نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

پرنس ولیم کا کہنا ہےکہ 7 اکتوبر کے  بعد سے جاری تنازع  کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، مشرق وسطیٰ کے اس تنازع  میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔

پرنس ولیم نے کہا کہ  میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا  جلد ازجلد  خاتمہ چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ  غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے، یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد  پہنچے اور  یرغمالی بھی رہا ہوں۔

واضح رہے کہ غزہ کی صورتحال پرسلامتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں امریکہ نے ایک بار پھرغزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹوکردی۔ اجلاس کے دوران چین اور روس سمیت 13اراکین نے جنگ بندی کی حمایت کی تھی جب کہ برطانیہ نےغزہ میں جنگ بندی کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں