Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں شدت آگئی

دنیا بھر میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں میں شدت آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا کے مختلف ممالک میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج   اور آزاد فلسطین کے لیے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

امریکی شہر سان فرانسسکو کے الٹا پلازہ پارک میں سینکڑوں افراد نے صدر بائیڈن کے دورہ سان فرانسسکو کے خلاف احتجاج کیا اور مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا  بھی مطالبہ کیا۔

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں یہودی طلباء نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔نیورسٹی طلباء نے ’ویک اپ  ویک اپ‘ کے نعرے لگائے۔

لندن میں ہزاروں افراد نے ویسٹ منسٹر میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔

مطاہرین نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔

برطانیہ میں فلسطینی سفیر حسام زوملوٹ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے نسل کشی کے خاتمے تک ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں