Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہ شخص کامیاب نہیں ہوتاجس میں ناکامی کاخوف کامیابی سےزیادہ ہو، نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ شخص کامیاب نہیں ہوتاجس میں ناکامی کاخوف کامیابی سےزیادہ ہو، رکاوٹیں عبور کرتے جائیں اور اپنا سفر جاری رکھیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لاہور شریف میڈیکل، ڈینٹل اینڈ نرسنگ کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کی امیدوں کا گہوارہ ہیں، شریف میڈیکل برسوں لگایا گیا پودا آج تناوردرخت بن چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا جس میں ناکامی کا خوف کامیابی سے زیادہ ہو۔ لگن کے بغیر کوئی کامیابی نصیب نہیں ہوتی۔ نوجوان مجھے روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔ رکاوٹیں عبور کرتے جائیں اور اپنا سفر جاری رکھیں۔

نوازشریف نے کہا کہ شریف میڈیکل ٹرسٹ کے اسٹاف کی برسوں کی محنت رنگ لائی ہے، اساتذہ اوروالدین کو بھی طلبا کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں،

انھوں نے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ آپ نے کبھی گھبرانا نہیں ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، شریف میڈیکل کالج میں داخلےکیلئے100فیصدمیرٹ پالیسی ہے، آپ لوگ پاکستان کی امیدوں کا گہوارہ ہیں،نوازشریف

شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن کی تقریب خطاب کرتے ہوئے نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کامیاب ہونیوالے بچوں نے شبانہ روز محنت کی، والدین کی تربیت کا بچوں کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے، ڈاکٹرزنےاب عملی میدان میں جاکردکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔

نامزد وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹرکاپیشہ مسیحائی کاہے، امیدہےآپ جانفشانی سےکام کریں گے، میرے والد میاں شریف کے ہاتھوں سے لگایا گیا یہ پودا آج تناوردرخت بن چکا ہے، آپ کے ہاتھوں شفا پانے والے مریض قیامت تک آپ کیلئے دعا گو رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version