آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔
ڈیوڈ وارنر کا آسٹریلیا کے لیے آخری دو طرفہ دورہ قبل از وقت ختم ہو گیا ہے ۔ وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے دوسرے میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔
ڈیوڈ وارنر رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔
