رمضان سے قبل منافع خوروں کی جانب سے کروڑوں روپے کے مضر صحت چنے امپورٹ کرنے پر ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق مضرصحت چنے کے 5 کنٹنیر پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی ملی بھگت سے کلیئر کرائے گئے تھے، یہ مضر صحت چنے کے کنٹینرآسٹریلیا سے برآمد کئے گئے تھے۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
ایف آئی اے حکام نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار افسران میں ماہرین زراعت ولید مختار، شہزاد سلمان اور ڈائریکٹر قرنطینہ قاسم کاکڑ شامل ہیں۔
