اسلام آباد: پاک فوج اور ہلالِ احمر کے تعاون سے شمالی وزیرستان کے گاؤں سیدگئی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا مقصد اہلِ علاقہ کو مفت طبی معائنہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ بلا معاوضہ ادویات فراہم کرنا تھا۔
فری میڈیکل کیمپ کی بدولت 2500 سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔
کیمپ کے دوران میڈیکل اسپیشلسٹ سمیت میڈیکل آفیسر اور دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے خدمات بخوبی انجام دیں۔
اہلِ علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی دوری سے درپیش مسائل پاک فوج کے میڈیکل کیمپس جیسے موئثر اقدمات سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق فاٹا کے دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا اور مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ریاست پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں۔
