اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے اطلاعات کے اجلاس نے غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔
او آئی سی نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے منظم قتل عام کی مذمت کی ہے۔
مشرقی بیت المقدس کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام اور فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔
او آئی سی اجلاس نے سچ کی آوازوں کو دبانے کے لیے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔




















