فلسطینی وزیر اعظم نے غزہ میں جاری نسل کشی پر استعفیٰ دے دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ نے غزہ میں جاری نسل کشی پر اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو بھیج دیا۔
محمد شطیہ نے مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور غزہ پر جنگ مسلط کی جانے کی وجہ سے اپنی حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حکمرانی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کا فیصلہ مغربی کنارے اور یروشلم میں غیر معمولی اضافے اور غزہ کی پٹی میں جنگ، نسل کشی اور فاقہ کشی کی روشنی میں کیا ہے۔
محمد شطیہ نے کہا میں دیکھ رہا ہوں کہ اگلے مرحلے اور اس کے چیلنجز کے لیے نئے حکومتی اور سیاسی انتظامات کی ضرورت ہے جو غزہ کی نئی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطین کی سرزمین پر اتھارٹی کے اتحاد کی توسیع کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہداؤں کی تعداد 29 ہزار 840 ہوگئی ہے جبکہ 67 ہزار 317 افراد زخمی ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔




















