Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنارس کی تاریخی گیان واپی مسجد بھی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر

عدالت نے بنارس کی تاریخی گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت دے دی۔

ہندوتوا بھارتیہ راج میں اندھیر نگری جاری ہے جب کہ بنارس کی تاریخی گیان واپی مسجد بھی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پرآگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی ہندوؤں کو تاریخی گیان واپی مسجد میں پوجا کی اجازت  دے دی ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے مسجد کمیٹی کی طرف سے پوجا بند کروانے کی اپیل کو مسترد کردی ہے۔

خیال رہے کہ واراناسی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ہندوؤں کو گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دی تھی۔

گیان واپی مسجد کمیٹی نے پوجا کی اجازت کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

جس پر سنگل بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ انتہا پسندوں نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہندو دھرم کی فتح قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں