عرب وزرائے داخلہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں جبری نقل مکانی کو مسترد کر دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس میں عرب وزرائے داخلہ کے اجلاس میں غزہ کے حوالے سے صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب لیگ نے فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کو بین الاقوامی انصاف کی توہین قرار دے دیا۔
شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے جبری نقل مکانی کی پالیسی کو مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس جنگ سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جن میں نصف سے زائد معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 70 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔




















