Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پیر تک ہو سکتی ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پیر تک ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اگلے پیر تک ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد دونوں کے درمیان جنگ رُک جائے گی اور باقی ماندہ یرغمالی بھی رہا ہو جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر  تک معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اس جنگ سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی  ہے جن میں نصف سے زائد معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 70 ہزار افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں