Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کی بھارت میں کسان مظاہرین پرتشدد کی مذمت

امریکا نے بھارت میں دہلی چلو مارچ کے کسان مظاہرین پر مودی سرکار کے تشدد کی مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کسان پرتشدد کی اطلاعات پرفکرمند ہیں، کسان مظاہرین سے متعلق رپورٹس کاجائزہ لے رہے ہیں۔ پُر امن جلسے اور احتجاج جمہوریت کا لازمی حصہ ہے لیکن پُرتشدد احتجاج کے باعث متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان میں4 ہزار میگاواٹ توانائی کی صلاحیت کے اضافے میں مدد کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے تاہم وہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

میتھیوملر نے یہ بھی کہا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کیا، امریکی منصوبوں کی بدولت5کروڑ سے زائد گھروں کو بجلی فراہم ہورہی ہے۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے مزیدکہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیےکام کررہے ہیں جبکہ اسمارٹ زراعت اور قابل تجدید توانائی پر بھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ کسانوں کا اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے دہلی چلو مارچ 15 روز سے جاری ہے تاہم مودی سرکار نے انہیں دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پوری ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

کئی مقامات پر مظاہرین پر بدترین تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جب کہ اب تک 5 سے زائد کسان اس احتجاج کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں