Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب؛ رمضان کے دوران مساجد میں افطار پر پابندی

سعودی عرب میں حکام نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطار کرانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت نے مساجد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ان کے اندر افطاری پر پابندی عائد کردی جبکہ سعودی عرب کے حکام نے مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں افطار فراہم کرنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔

سعودی عرب کے حکام نے ہدایت کی کہ ضیافتیں صحن میں مخصوص جگہ پر منعقد کی جائیں جبکہ سعودی حکومت نے ہدایات نامہ کے ذریعے مساجد کے اماموں کو ماہ صیام کے دوران نمازیوں کو افطار پیش کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

مزید برآں مساجد کے اندر کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی تاکہ نماز کے دوران امام یا نمازیوں کی ویڈیو نہ بنائی جا سکے جبکہ مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے نماز کی نشریات دکھانے پر بھی پابندی ہوگی۔

سعودی حکام نے آئمہ کرام پر زور دیا گیا کہ وہ نماز تراویح کو طول دینے سے گریز کریں اور نمازیوں کو فائدہ مند خطبات دیں۔

متعلقہ خبریں