Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ  پہنچے، جہاں انہوں نے دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ حلف اٹھایا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے متعلق سوال کیا۔

جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی لیکن ایسا خط وہ لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کیا یہ ملک دشمنی نہیں، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

دوسری جانب شہباز شریف نے بھی تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کے بعد آئی ایم ایف خط سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں خدانخواستہ پاکستان برباد ہو جائے، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے خط لکھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مالیاتی ادارہ 2 ہفتوں کے اندر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں کا آڈٹ یقینی بنائے، آئی ایم ایف پاکستان کو مالی سہولت دینے سے پہلے گڈ گورننس سے متعلق شرائط رکھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version