Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزن کا شکار، اسپتال میں داخل 

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ایک کھلاڑی کو اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز گزشتہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگیا جہاں میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر اپنے ابتدائی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کے نائب کپتان جیمز ونس اور ڈینئل سیمز پیٹ میں خرابی کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے تاہم اب کراچی کنگز کے درجن بھر کھلاڑی فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے ہیں۔

کراچی کنگز کے ایک کھلاڑی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال داخل کرنا پڑا جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں تبریز شمسی اور ڈینیل سمس کی طبیعت بھی زیادہ خراب ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود، حسن علی، شعیب ملک اور محمد نواز کی طبعیت بہتر ہے تاہم دیگر کھلاڑی بیماری کا شکار ہیں۔

ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے جب کہ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔

دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم میچ کھیلنا ہے جس کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا گیا ہے اور دستیاب کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں