پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما سردار اویس احمد خاں لغاری نے آج رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاکر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما سردار اویس احمد لغاری کے ہمراہ ان کے بیٹے عمار احمد خاں لغاری نے بھی رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا۔
خیال رہے کہ 2002 میں اویس لغاری اور ان کے والد سردار فاروق احمد خاں لغاری دونوں بیک وقت ایم این اے منتخب ہوئے تھے جب کہ موجودہ اسمبلی میں اویس لغاری اور ان کے بیٹے عمار لغاری دونوں رکن منتخب ہوئے ہیں۔
اس طرح اویس احمد خاں لغاری پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے والد کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے۔
