Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت قوم کو شفاف الیکشن دینے میں سو فیصد ناکام ہوئی، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت قوم کو شفاف الیکشن دینے میں سو فیصد ناکام ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر سے شرکت کی اور جائزہ لیا ، مرکزی مجلس عاملہ کے الیکشن کو فراڈ اور جھرلو الیکشن قرار دیا۔

  انہوں نے کہا کہ جمہوریت لوگوں کی رائے قبول کرنے کا نام ہے لیکن افسوس ہے رائے قبول نہیں ہوتی، وزیراعظم و وزیر اعلیٰ کا انتخاب پہلے الیکشن بعد میں ہوتا ہے جمہوریت کو ترقی نہیں ملتی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہر کوئی کہتا ہے شفاف الیکشن نہیں جو پچیس کروڑ عوام کے ساتھ بدترین مذاق ہے، ایک کھرب پچاس ارب روپے خرچ کرکے ملک مزید بدنام ہوا اور عوام کا اعتماد مجروح ہوا، جو بااثر ادارے ہیں اصل حکمرانوں کی مداخلت کے بارے میں ہر مجلس میں گفتگو شروع ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نہ بتا سکا فارم 45اور فارم 47میں اتنا فرق کیوں ہے، کئی کئی دن نتائج آنے میں لگ جاتے ہیں اگر یہی کچھ کرنا تھا تو پھر اس کھیل کو الیکشن کا نام کیوں دیا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی بہت ظلم ہوا چھ حلقوں میں الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کئے بلکہ چھٹے ایم کیو ایم کے لوگوں کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ خطوط لکھے اب تک کوئی جواب نہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ فارم سینتالیس والوں نے حلف اور فارم پینتالیس والے سراپا احتجاج ہیں، کچھ لوگ حلف لے رہے ہیں شطرنج کا کھیل بند ہونا چاہیے بلکہ آزاد تحقیقاتی کمیشن بن جائے سب جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے قرضوں میں اضافہ کیا پروٹوکول لیا مراعات بھی کئے لیکن افسوس ہے قوم کو شفاف الیکشن دینے میں سو فیصد ناکام ہوئی، الیکشن کی نگرانی کے بجائے نگران حکومت نے اصل ذمہ داری ادا نہ کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version