سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیراعظم عمرایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے بیان کے بعد سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب ان کے گھر پہنچ گئے۔
سنی اتحاد کونسل کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت تمام جماعتوں سے ووٹ مانگنا ہماری ذمہ داری ہے۔
نامزد وزیر اعظم عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر اور وزیر اعظم کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔
ملاقات کے بعد ایک صحافی نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو ان کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا پتہ ہے؟ اس پر عمر ایوب نے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔
