Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر اسامہ کو امریکہ کا خراج ِ تحسین

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے گلگت میں کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایلس ویلز نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج کے دوران انتقال کرجانے والے ڈاکٹر اسامہ کی موت پر نہایت افسوس اور دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

اپنے بیان میں ا یلس ویلز نے جنوب اور وسطی ایشیا کے طبی عملے کو بھی سلام پیش کیا ۔  ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ہم طبی عملے کو سلام

بلاگنگ کیسے شروع کریں

پیش کرتے ہیں، جو اپنی جان خطرے میں ڈال

کر دوسروں کی جان بچارہے ہیں۔ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کا علاج کرتے ہوئے خود اس

وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے تھے ۔

اور دیکھیں پرائز بانڈ شیڈول

ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبلAI خدمات انجام دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version