Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، بحث کیلئے سینیٹ سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط پر سینیٹر عرفان صدیقی نے بحث کیلئے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

عرفان صدیقی کی جانب سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو لکھا جانے والا خط پارٹی ترجمان رؤف حسن نے ارسال کیا، خط میں آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مالی امداد سے قبل قرض شرائط پر خود کو مطمئن کرے۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد منتخب حکومت کے جائز ہونے کو چیلنج کرنے کی بات کی ہے، اس معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں، آئی ایم ایف حکومتوں کے ساتھ ڈیل کرتا ہے، یہ ادارہ کوئی تحقیقاتی ایجنسی نہیں ہے، اس کے پاس کوئی کردار نہیں کہ پاکستان پر اپنی شرائط عائد کرسکے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version